خلاء میں زندگی کے آثار کے لیے آکسیجن سے بہتر چیز کیا ہے؟

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ میتھین گیس ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے لیکن یہ زمین کے علاوہ زندگی کے آثار کی نشان دہی کے لیے آکسیجن سے زیادہ قبلِ بھروسہ ہوسکتی ہے۔
کیلیفورنیا میں محققین کے مطابق دیگر سیاروں کے ایٹماسفیئر میں میتھین کی نشان دہی کو زندگی کے آثار کے لیے زیادہ مضبوط ثبوت کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔
میتھین (CH4) کچھ زندگی کے کچھ ممکنہ آثار میں سے ایک ہے، جس کو جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے شناخت کیا جاسکتا ہے۔
10 ارب ڈالرز مالیت سے بننے والی یہ ٹیلی اسکوپ مختلف انفرا ریڈ ویو لینتھ کی نشان دہی کر سکتی ہے جو نظامِ شمسی سے باہر موجود سیاروں میں موجود پانی اور میتھین جیسے کیمیکلز کا اشارہ دے سکتے ہیں۔
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اس بات کو جاننے میں مدد دے سکتی ہے کہ آیا نظام شمسی سے باہر موجود سیارے میں میتھین کسی حیاتیاتی ذریعے سے آ رہی ہے یا کسی غیر حیاتیاتی ذریعے سے آ رہی ہے۔
یہ نئی تحقیق ناسا کے تعاون سے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کی رہنمائی میں کی گئی۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ میگی تھامپسن کا کہنا تھا کہ آکسیجن کو اکثر زندگی کی بہترین نشانی بتایا جاتا ہے لیکن یہ شاید جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے ڈھونڈنا مشکل ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News