Advertisement

’کچھ حکومتوں نے روسی خبروں کو بند کرنے کا کہا‘

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی سیٹلائیٹ سروس کو روسی خبروں کے ذرائع کو بلاک کرنا کا کہا گیا ہے۔

ہفتے کے روز اسپیس کیس چیف ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس اسٹارلنک سیٹلائیٹ براڈ بینڈ سروس کو کچھ حکومتوں کی جانب سے، یوکرین کی جانب سے نہیں، روسی خبروں کے ذرائع کو بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں جب تک ’گن پوائنٹ‘ پر نہ ہوں، آزادی اظہار رائے کا مطلقی ہونے پر معذرت۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ اسپیس ایکس کی جانب سے سائبر دفاع اور سگنل جیم سے نمٹنے کو اپنی ترجیح بنایا ہے جو اسٹار شپ اور اسٹار لنک وی 2 میں معمولی سی تاخیر کا سبب بنے گا۔

اس سے قبل رواں ہفتے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے خبردار کیا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یوکرین میں موجود اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائیٹ براڈ بینٹ سروس کو روس کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ایلون مسک نے اپنے تحفظات کا اعلان انٹرنیٹ سیکیورٹی محققین کی جانب انتناہ جاری کیے جانے کے چند دنوں بعد کیا کہ سیٹلائیٹ مواصلات کے لیے استعمال کی جانے والی ڈیوائسز کو روس فضائی حملوں میں نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں خبردار کیا کہ اسٹار لنک وہ واحد غیر روسی مواصلاتی نظام ہے جو یوکرین کے کچھ حصوں میں ابھی تک کام کر رہا ہے، لہٰذا نشانہ بنائے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ براہ مہربانی احتیاط سے استعمال کیجئے۔

انہوں نے نے صارفین سے اسٹارلنک کو ضرورت کے وقت آن کرنے کے لیے کہا اور کہا کہ انٹینا کو لوگوں سے جتنا ممکن ہو دور رکھیں۔ اور نشان دہی کیے جانے سے بچنے کے لیے اینٹینا کو اوپر سے روشنی سے ڈھکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version