ہوا سے پانی کھینچ کر پالک اُگانے کا کامیاب تجربہ

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہوا سے آبی بخارات کھینچ کر پالک اُگانے والے سولر پینلز صحرا میں فصلوں کی پیداوار کا کم لاگت کا لائحہ عمل پیش کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے محققین نے بتایا کہ WEC2P نامی یہ نیا سسٹم سولر پینلز پر مشتمل ہے جس پر ہائیڈرو جیل کا کوٹ لگا ہے۔
یہ ایک ایسا نرم پولی مر ہے کو پامی کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
ہائیڈرو جیل کی پرت والے سولر پینلز ایک بڑے دھاتی بکس کے اوپر لگائے جاتے ہیں جو ہوا سے آبی بخارات کھینچ کر پانی بناتے ہیں تاکہ کاشت اُگائی جا سکے۔
گزشتہ موسم گرما میں دو ہفتے سے زائد کے عرصے میں محققین نے ایسے پالک اُگائی۔ فصل کے بقاء کی شرح 95 فی صد تھی۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی غذا کی بہتری اور اپنی کے بچاؤ کے لیے ایک پائیدار اور کم قیمت لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔
کم لاگت سے مراد یہ ہے کہ استعمال ہونے والے مٹیریل جیسے ہائیڈرو جیل 1 ڈالر فی کلو گرام جتنا سستا ہے۔ البتہ اس سسٹم کی مشترکہ قیمت اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔
فصلوں کی کاشت کے ساتھ ہوا سے آبی بخارات کا حاصل کیا جانا صاف پینے کے پانی کی فراہمی بھی ممکن بنا سکتا ہے۔
سعودی عرب کے گاؤں ثول میں شاہ عبداللہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے سینئر مصنف پینگ وینگ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ایک حصے کو اب بھی صاف پانی اور سبز توانائی تک رسائی نہیں ہے اور ان میں سے کئی دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جن کے موسم خشک یا نیم خ شک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

