Planet Nine کو ڈھونڈنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام

ماہرین فلکیات کی ہمارے نظامِ شمسی کے ایک مبہم سیارے Planet Nine کو ڈھونڈنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔
Planet Nine ایک خیالی دنیا ہے جو شاید نیپچون کے مدار سے آگے کہیں برف کی چٹانوں کے بادل کی گہرائی میں چُھپا ہے۔
آسٹرو فزیکل جرنل میں 23 دسمبر 2021 کو شائع ہونے والے گزشتہ مقالے میںمحققین نے جنوبی آسمان میں Planet Nine کے ممکنہ اشاروں کی شناخت کی کوشش میں چھ سال کا ٹیلی اسکوپ کا ڈیٹا پیش کیا تھا۔
چلی میں موجود ایٹاکاما کوسمولوجی ٹیلی اسکوپ سے 2013 سے 2019 کے درمیان کیے جانے والے مشاہدہوں میں جنوبی ہیمسفیئر سے دِکھنے والے 87 فی صد آسمان کو دیکھا گیا تھا۔
ٹیم نے 3000 سے زائد امیدواروں کی شناخت کی جو 400 سے 800 آسٹرونومیکل یونٹس کے فاصلے پر تھے (ایک آسٹرونومیکل یونٹ سورج سے زمین کے درمیان فاصلے کے برابر ہوتا ہے)۔ ان میں سے کسی بھی امیدوار کی تصدیق بطور سیاروں کے نہیں ہوسکی۔
ٹیم نے مقالے میں لکھا کہ کوئی اہم شناخت نہیں پائی گئی۔
محققین کا کہنا تھا کہ تاہم، بے نتیجہ تلاش نے اس خیالی سیارے کے وجود کو رد نہیں کیا۔ اس سے صرف ان ممکنات میں کمی واقع ہوئی ہے جہاں یہ سیارے چُھپ رہا ہے اور جو اس کی خصوصیات ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News