Advertisement

لاکھوں سال قبل سیارچہ ٹکرانے کے سبب بننے والا 19 میل چوڑا گڑھا

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ڈائنو سار کے کچھ لاکھ سال بعد ایک شہابِ ثاقب زمین سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 19 میل چوڑا گڑھا پڑ گیا تھا۔

سائنس دانوں نے بالآخر گرین لینڈ میں ہیاواتھا سیارچے کے نتیجے میں پڑنے والے گڑھے کے وقت کا تعین کر لیا ہے اور تعین کردہ وقت اس دور سے کافی پہلے کا ہے جو اس سے قبل سمجھا جاتا تھا۔

یونیورسٹی آف کوپین ہیگن کے گلوب انسٹیٹیوٹ اور ڈینمارک کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی ایک ٹیم نے تصادم کی جگہ کی مٹی کے ذرّات پر لیزر شعاؤں کی بمباری کی۔

اس سے مٹی کو اس وقت تک گرم کیا گیا جب تک اس سے آرگن گیس خارج ہونا شروع نہیں ہوگئی، جس کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے گڑھے کے 5.8 کروڑ سال پُرانے ہونے کا تعین کیا۔

چٹان کے زِکرون کرسٹل کا بھی اُسی وقت سوئیڈش میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں یورینیم-لیڈ ڈیٹنگ استعمال کرتے ہوئے تجزیہ کیا گیا اور اس سے بھی یہی دور سامنے آیا۔

Advertisement

گلوب انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر نِکولج کروگ لارسن کا کہنا تھا کہ اس کی عمر کا علم ہونا بہت زبردست ہے۔ ہم اس کی عمر کا تعین کرنے میں سات سال سے محنت کر رہے ہیں جب سے یہ دریافت ہوا ہے۔

اس تصادم کے نتیجے میں ایٹم بم کی نسبت کئی لاکھ گُنا زیادہ توانائی خارج ہوئی اور 19 میل چوڑا اور 0.6 میل گہرا گڑھا پڑ گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version