Advertisement

’ویڈیو گیمز کھیلنا ہمارے مطالعے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے‘

ویڈیو گیمز کھیلنے کو ہمارے گھروں میں زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس کا ہمارے اوپر حیران کن مثبت اثر ہوتا ہے، یعنی یہ ہمارے پڑھے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے

یونیورسٹی آف سیسکچیوان کے محققین کا کہنا تھا کہ گیم کھیلنا ممکنہ طور پر توجہ دینے کی صلاحیت کو بہتر کر سکتا ہے جو پڑھنے کی صلاحیت کے لیے ضرورتی ہوتی ہے۔

ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے تحقیق کی سربراہ شیلین کریس نے بتایا کہ توجہ کامیاب مطالعے کا ایک اہم حصہ ہے۔ آپ کی آنکھیں پورے صفحے پر ایک منظم انداز میں اسکین کرتی ہیں تاکہ درست طریقے سے الفاظ اور جملوں کو دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا وہ سرگرمیاں جو توجہ کے عمل پر اثر ڈالتی ہیں جیسے کہ ویڈیو گیمز کھیلنا وغیرہ، ان کا مطالعے پر بھی اثر ہوتا ہے۔

تحقیق میں محققین نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ کس طرح گیمنگ مطالعے کی صلاحیت پر اثرات مرتب کرتی ہے۔

Advertisement

محققین کو امید ہے کہ ان کو ہونے والی دریافت بہتر ویڈیو گیم ڈیزائن تک لے جا سکتے ہیں جو صحت مند عادات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اس تحقیق سے تھوڑا عرصہ قبل ہی ایک تحقیق منظر پر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا پُرتشدد ویڈیو گیمز، کھیلنے والوںکو حقیقی زندگیمیں زیادہ جارح مزاج نہیں بناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version