Advertisement

چینی روور کی جانب سے بھیجی گئی چاند کے تاریک رُخ کی تصویر

چاند پر موجود چین کے لُونر روور نے چاند کے تاریک رُخ کی نئی تصویر بھیجی ہے جس میں اس کے زمین پر نشان واضح نظر آرہے ہیں۔

یوٹو-2 روور چاند پر تین سال قبل چینگ ای 4 کی مدد سے اترا تھا۔

یہ اب تک کا پہلا اسپیس کرافٹ تھا جو چاند کے دورعلاقے میں اترا تھا۔

پینوراما تصویر میں چینگ ای 4 پیچھے کی جانب دِکھائی دے رہا ہے، جس کے ساتھ چاند کی سطح پر آڑے تِرچھے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں جو روور کے پہیوں کی وجہ سے بنے ہیں۔

چین کے لُونر ایکسپلوریشن گراؤنڈ ایپلیکیشن سسٹم کے ڈیٹا کے مطابق لینڈنگ کے بعد سے شمسی توانائی سے چلنے والے یُوٹو-2 نے وون کارمن گڑھے کے پار 1 ہزار 29 میٹر کا سفر کیا ہے۔

Advertisement

یُوٹو-2 کو چین کے شی چینگ سیٹلائیٹ لانچ سینٹر سے 7 دسمبر 2018 کو لانچ کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ کے اندر چاند کی سطح پر لینڈ کر گیا تھا۔

رواں سال فروری میں 140 کلو وزنی روور نے دو چمکتی گولیوں کی نشان دہی کی تھی۔

چھوٹے چھوٹے شیشے کی گولیوں کا چاند پر ہونا ایک عام بات ہے۔ البتہ ان کا قطر 0.03 انچ سے بھی چھوٹا ہوتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق نو دریافت شدہ گلاس کے ٹکڑے 0.5 انچ سے 1 انچ تک بڑے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version