Advertisement

مشتری کے چاند کا مطالعہ کرنے والے اسپیس کرافٹ پر کام شروع

ناسا نے مشتری کے برفیلے چاند کے مطالعے کے لیے ایس یو وی کے سائز کے یورپا کلِپر اسپیس کرافٹ کو بنانا شروع کردیا۔ یہ اسپیس کرافٹ اکتوبر 2024 میں لانچ کیا جائے گا۔

امریکی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ کلِپر کو جنوبی کیلیفورنیا میں موجود جیٹ پروپلژن لیبارٹری میں جوڑا جا رہا ہے۔

کلِپر مشن کا مقصد مشتری کے چوتھے بڑے چاند یورپا میں زندگی کے لیے سازگار ماحول کے متعلق معلوم کرنا ہے۔

برفیلہ اور زیر سطح سمندر رکھنے والا مشتری کے اس چاند، یورپا، کا قطر 1940 میل کا ہے جو زمین کے چاند کے قطر کا 90 فی صد ہے۔

یورپا نظامِ شمسی میں ان چند جگہوں میں سے ہے جس میں پانی موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ ناسا کی دلچسپی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ان جگہوں میں زمین اور زحل کا چاند اینکلیڈس شامل ہیں۔

Advertisement

ایک بیان میں ناسا کا کہنا تھا کہ ناسا کا یورپا کلِپر جب مکمل طور پر جوڑ لیا جائے گا تو اس کا سائز ایس یو وی کے برابر ہوگا جس کے ساتھ باسکٹ بال کے کورٹ جتنی لمبی سولر ایریز لگی ہوں گی۔ یہ اس اسپیس کرافٹ کو مشتری کے چاند یورپا کے سفر میں توانائی دینے میں مدد کے لیے ہوں گی۔

اسپیس کرافٹ کا مرکزی جسم 10 فٹ لمبا پروپلژن موڈیول ہے جس کو امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم جان ہوپکنس اپلائیڈ فزکس لیبارٹری میں ڈیزائن کیا گیا اور بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version