Advertisement

روس کی مدد کے بغیر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیسے چلایا جائے؟ ناسا کا کڑا امتحان

روس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسپیٹشن کے متعلق دھمکی کے بعد ناسا نے زمین کے نچلے مدار میں اس اسٹیشن کو روس کی مدد کے بغیر چلانے کی راہیں تلاش کرنا شروع کردیں۔

ایسا 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد ہوا جب امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سیلاب روس پر عائد کر دیا گیا، جس میں خلائی اندسٹری میں تعاون کو بھی محدود کرنا شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے روسی اسپیس ایجنسی کے سربراہ ڈِمٹری روگوزِن نے امریکا کی جانب سے اپنے اسپیس پروگرام پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے خلاف خبردار کیا تھا اور اس کی مرمت کو روک دینے کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجے میں 500 ٹن وزنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مدار سے باہر ہوتے ہوئے امریکا پر گِر سکتا ہے۔

روسی کارگو اسپیس شپ اسٹیشن کی پروپلژ کو مینج کرتے ہیں اور اس کو زمین سے 253 میل اوپر مدار میں رکھتے ہیں۔

ان کی باقاعدہ ایڈجسٹمنٹ کے نہ ہونے کے سبب یہ اسٹیشن واپس زمین پر گِر جائے گا۔

Advertisement

ناسا کا کہنا ہے کہ وہ روسی مدد کے بغیر اسٹیشن کو مدار میں رکھنے کی راہیں تلاش کر رہا ہے، جن میں اسپیس ایکس اور نارتھرپ گرُومن کے کمرشل کارگو وہیکلز کا استعمال شامل ہے۔

تاہم، امریکی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو کے اس بین الاقوامی اشتراک سے باہر نکلنے کے فوری آثار نہیں دیکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version