Advertisement

کہکشاؤں کے جتھے کے تصادم سے پیدا ہونے والی دیو ہیکل لہریں

ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم نے 65 لاکھ نوری سال طویل خلائی مرتعش لہر کا مطالعہ کیا ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ سب سے بڑی لہر ہے جس کو زمین سے دیکھا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیمبرگ کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ دیو ہیکل مرتعش لہریں ہماری پوری کہکشاں سے بھی بڑی ہیں اور یہ تب بنتی ہیں جب کہکشاؤں کے جتھے ٹکراتے ہیں۔

ہماری کائنات ایسی کہکشاؤں سے بھری ہوئی ہے جو یکساں طور پر نہیں پھیلی ہوئیں لیکن یہاں وسیع پیمانے پر اجرام موجود ہیں۔

بعض اوقات دو کہکشاؤں کے جتھے ایک دوسرے کو کششِ ثقل کے ذریعے کھینچتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک ناگزیر تصادم ہوتا ہے۔

اس تصادم کے نتیجے میں شدید آتش بازی ہوتی ہے جس کا مشاہدہ جدید ریڈیو ٹیلی اسکوپس، جیسے کہ جنوبی افریقا کی MeerKAT، سے کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

مشترکہ کہکشاں کے جتھوں کے جوڑے نے خلائی مرتعش لہریں پیدا کیں ہیں جو نئے بننے والے جتھوں سے گزری ہیں اور یونیورسٹی آف ہیمبرگ کے ماہرین نے مشاہدے میں آنے والی اب تک کی سب سے بڑی لہروں کی تصاویر بنائی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ لہریں  Abell 3667 نامی کہکشاں کے جتھے سے بنی ہیں اور یہ ان خلائی جتھوں اور مرتعش لہروں کے متعلق فہم مہیا کر سکتی ہیں۔

کہکشاں کے دو جتھے جنہوں نے یہ دیو ہیکل مرتعش لہریں جنم دیں، ان میں یہ تصادم ایک ارب سال پہلے ہوا تھا۔

اس تصادم کے نتیجے میں یہ بِگ بینگ کے بعد سب سے طاقتور وقوعات میں سے ایک ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version