Advertisement

یوکرین میں چِرنوبل سے بڑا جوہری حادثہ ہوسکتا ہے؟

نیوکلیئر ماہرین نے یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ’چرنوبل‘ بننے کے خوف کو زائل کر دیا ہے۔

روس کی جانب سے نیوکلیئر پاور پلنٹ پر خوب گولہ باری کی گئی تھی جس کے بعد پلانٹ پر آگ لگ گئی۔

یوکرینی صدر وولوڈی میر زیلینسکی روس کے اس عمل کو نیوکلیئر دہشتگردی قرار دیا ہے۔

جبکہ خارجہ امور کے وزیر ڈمِیرو کُولیبا کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ اگر پلانٹ پھٹا تو چرنوبل سے 10 گُنا زیادہ شدت سے پھٹے گا۔

حالیہ تنازع کے تازہ ترین باب نے نیوکلیئر دھماکے کا خوف لاحق ہو گیا ہے جو دہائیوں تک وسطی یورپ کو متاثر کر سکتا ہے۔ بالکل ویسے ہی جب اپریل 1986 میں یوکرین میں پریپیٹ کے قریب چِرنوبل میں ہوا تھا۔

Advertisement

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چِرنوبل اور زیپوریژژیا کے ڈیزائن مختلف ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا ناممکن ہے۔

زیپوریژژیا میں چھ نیوکلیئر پاور ری ایکٹرز، چرنوبل ری ایکٹرز کی قسم کے نہیں ہیں۔

چِرنوبل کے برعکس یہ ری ایکٹرز ایک موٹے اسٹیل اور کانکریٹ کنٹینر نما یونٹس میں ہیں جن کو شدید دھماکے کی صورت میں قائم رہنے کے لیے بنایا گیا تھا، جیسے کہ اگر جہاز ٹکرا جاتا ہے۔

ایک نیوکلیئر ماہر کا کہنا تھا کہ بد ترین صورتحال جو زیپوریژژیا کے ساتھ پیش آسکتی ہے، وہ یہ ہوگا جو 2011 میں جاپان میں فُوکوشیما میں ہوا۔ ایک ایسی تباہی جس میں براہ راست ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version