Advertisement

گزشتہ برس شمسی توانائی کی پیداوار میں 23 فی صد کا اضافہ ہوا: رپورٹ

شائع ہونے والی ایک نئی موسمیاتی رپورٹ کے مطابق پن چکی اور شمسی توانائی، توانائی کی پیداوار کے تیزی سے بڑھتے ذرائع ہیں، 2021 میں عالمی توانائی کی 10 فی صد پیداوار ان ذرائع سے پیدا ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس صاف توانائی کے ذرائع سے عالمی توانائی کا 38 فی صد حصہ بنایا گیا۔

بدھ کو شائع ہونے والے رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس شمسی توانائی کی پیداوار میں 23 فی صد کا اضافہ ہوا جبکہ پن چکی سے بجلی کی پیداوار میں 14 فی صد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کا مقصد دنیا کے صاف توانائی کی جانب راغب ہونے کے حوالے سے شفاف اور تازہ ترین معلومات کی فراہمی ہے۔

یہ ڈیٹا سالانہ توانائی کی پیداوار اور 2000 سے 2020 تک 209 ممالک کے امپورٹ ڈیٹا پر مبنی ہے۔ 2021 میں 75 مزید ممالک کا ڈیٹا شامل کیا گیا لہٰذا یہ معلومات اب عالمی توانائی کی طلب کے 93 فی صد حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں پیش کیے گئے ڈیٹا کے مطابق کوئلے سے پن چکی اور شمسی توانائی کی اس تبدیلی میں دی نیدرلینڈز، آسٹریلیا اور ویتنام سرِ فہرست ہیں۔

جبکہ ڈینمارک سب سے زیادہ شمسی اور پن چکی توانائی استعمال کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version