Advertisement

اسکائپ صارفین پر سے بڑا خطرہ ٹل گیا

مائیکروسافٹ نے کروم کے لیے اپنے اسکائپ ایکسٹینش میں پرائیویسی کے مسئلے کو حل کر لیا۔

اسکائپ ایکسٹینشن میں بگ آنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹ کی معلومات لیک ہونے کا خطرہ تھا۔

سیکیورٹی محقق ولادی میر پیلینٹ نے جب اپنی توجہ اسکائپ فار کروم ایکسٹینشن، جس کو 90 لاکھ بار صارفین نے انسٹال کیا ہے، کی جانب کی تو انہوں نے ایک معمولی بگ دریافت کیا جو ویب سائٹس کو صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرنے دیتا تھا جس کو عام طور پر ممنوع ہونا چاہیئے۔

پیلینٹ کا کہنا تھا کہ پرائیویسی کا مسئلہ سادہ سا ہے۔ ایکسٹنشن آپ کا اسکائپ کا نام کسی بھی ویب سائٹ کو لیک کر دیتا ہے۔ اسکائپ کے نام سے یوزر نیم اور پروفائل کی تصویر نکالی جا سکتی ہے۔

محقق کے مطابق یہ مسئلہ ایکسٹینشن کے شناخت کرنے کے طریقہ کار میں تھا، جو اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ کوئی صارف مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ پر لاگ آن ہے۔

Advertisement

پیلینٹ نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلے کو مثال کے ساتھ مائیکروسافٹ کے ساتمنے یکم دسمبر 2021 کو پیش کیا لیکن کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

محقق کی جانب سے دی جانے والی یکم مارچ کی ڈیڈ لائن سے تھوڑا عرصہ قبل یعنی 24 فروری کو اسکائپ ایکسٹنشن کو بالآخر اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version