پُلوٹو کے برفیلے آتش فشاں

ناسا کے نیو ہورائزن اسپیس کرافٹ کی جانب سے کھینچی گئی نئی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ پلُوٹو میں برف کے آتش فشاں ہیں جن میں سے ایک ہوائی کے مونا لوا کے برابر ہے۔
تصاویر میں اس بونے سیارے کا وہ علاقہ دِکھایا گیا ہے جہاں سات کلو میٹر کی لمبائی تک آتش فشاں موجود ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تک فعال تھے۔
ہمارے نظامِ شمسی میں اس سے پہلے بھی متعدد جگہوں پر برف کے آتش فشاں پائے گئے ہیں جن میں سیارے زحل کا چاند ٹائٹن اور ایک بونا سیارہ سیرس شامل ہیں۔
البتہ، پلوٹو پر اس کی دریافت کچھ حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بونے سیاروں کے اندرون اتنی گرمی پیدا نہیں ہوتی کہ آتش فشانی کا عمل ہو سکے۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں قائم ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق میں نیو ہورائزن کی جانب سے لی جانے والی اسپٹ نِک پلینیٹیا آئس شیٹ کے جنوب مغربی علاقے کی تصاویر کا جائزہ لیا۔
اس آئس شیٹ میں ایک قدیم بیسن ہے جو 1000 کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے اطراف بڑے بڑے ناہموار اطراف ہیں۔
محققین کی جانب سے کیے جانے والے تصاویر کے تجزیے میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ علاقہ برف کے آتش فشاؤں سے ڈھکا ہوا ہے۔ جو بنیادی طور پر پانی کی برف سے بنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News