Advertisement

4 گھنٹے معطلی کے بعد ٹک ٹاک کی سروس بحال

مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔

ٹِک ٹاک کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ایپلی کیشن کو درپیش تکنیکی مسئلے کو حل کرلیا ہے جس کی وجہ سے صارفین تقریباً چار گھنٹوں تک ویڈیو شیئرنگ ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق آج مشرقی معیار وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 30 منٹ کے بعد سے 7000سے زائد رپورٹس درج کرائی گئیں۔

چینی سوشل نیٹ ورک کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسئلے کو مشرقی معیارِ وقت کے مطابق 10 بج کر 30 منٹ کے تھوڑی دیر بعد حل کر لیا گیا تھا۔

تاہم، مسئلے کی وجہ کیا تھی، یہ نہیں بتایا گیا۔

Advertisement

ایک آن لائن جریدے سے بات کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کی چھوٹی سی تعداد کو ٹِک ٹاک ایپ استعمال کرنے میں مسئلہ پیش آرہا تھا جس کو حل کردیا گیا ہے۔

مسئلہ حل ہونے سے قبل ٹک ٹاک صٓرفین نے ٹوئٹر پر سروس کی معطلی کے متعلق ٹوئٹر پر شکایات پوسٹ کیں۔

ان میں سے کچھ صارفین نے اپنی ویڈیوز نہ دِکھنے کے متعلق شکایت کی تھی۔

واضح رہے برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ میں زیادہ تر مسئلے لندن اور برمنگھم میں سامنے آئے تھے، جب کہ امریکا میں نیو یارک اور اٹلانٹا میں اس بابت شکایات سامنے آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version