Advertisement

سیٹلائیٹس کے تصادم سے بچنے کے لیے چینی دانشور کا اہم مشورہ

ایک چینی دانشور نے مشورہ دیا ہے کہ چین کو اسپیس ایکس اور ناسا کے ساتھ ایک مواصلاتی نظام بنانے کے متعلق سوچنا چاہیئے تاکہ بیرونی خلاء میں تصادم سے بچا جا سکے۔

چین کی رینمِن یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنینشل اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر وُو رِیچیئنگ نے اس خیال کو مسترد کیا کہ جولائی اور اکتوبر میں جب اسپیس ایکس کے اسٹار لنک سیٹلائیٹس چینی اسپیس اسٹیشن کے قریب آئے تو امریکا نے چین کی جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔

چینی ایرو اسپیس سائنس اور انڈسٹری کارپوریشن میں سابق میزائل انجینیئر رہنے والے وُو کا کہنا تھا کہ سیٹلائیٹس کا ممکنہ تصادم کے ایک اتفاقی تکنیکی حادثہ ہوتا۔

وُو رِیچیئنگ کا یہ تجزیہ ایک مقالے کا حصہ ہے جو جریدے ’ورلڈ افیئرز‘ کے  تازہ ترین شماعے میں شائع ہوا ہے۔ یہ جرنل چینی وزارتِ خارجہ سے وابستہ ہے۔

اپنے مقالے میں وُو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین اور امریکا کو بروقت ایک مواصلاتی چینل قائم کر لینا چاہیئے، جس پر ممکنہ سیٹلائیٹس کے تصادم کے متعلق معلومات شیئر کی جا سکے۔

Advertisement

ان تصادموں پر تحفظات دسمبر میں سامنے آئے جب بیجنگ نے جولائی اور اکتوبر میں ہونے والے دو قریبی وقوعات کے متعلق انکشاف کیا۔

بیجنگ کے مطابق چین کے ٹیانگونگ اسپیس اسٹیشن میں موجود خلاء بازوں کو ہر بار اسٹارلنک سیٹلائیٹس سے تصادم سے بچنے کے لیے ایمرجنسی بریکس لینے پڑے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version