سیارہ مشتری کے چاندوں کی دلفریب تصویر

ناسا کے جُونو اسپیس کرافٹ نے نظامِ شمسی کے پانچویں سیارے مشتری کے چاندوں، آئیو اور یورپا، کی زبردست تصاویر بھیجی ہیں۔
جُونو سے کھینچی گئیں دونوں چاندوں کی تازہ ترین تصاویر 12 جنوری کو لی گئیں جب یہ اسپیس کرافٹ 39 ویں بار مشتری کے پاس سے گزر رہا تھا۔
اس وقت یہ اسپیس کرافٹ مشتری سے صرٖ 61 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر تھا اور 52 ڈگری جنوب کی جانب عرض البلد پر تھا۔
ناسا کی جانب سے شیئر کی جانے والی نئی تصویر میں مشتری کے جنوبی ہیمسفیئر کا شاندار نظارہ دِکھائی دے رہا ہے اور اس کے کئی چاندوں میں سے دو دائیں جانب فریم میں دِکھ رہے ہیں۔
ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی بڑی تصویر میں چاندوں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس میں بائی جانب آئیو اور دائیں جانب یورپا ہے۔
مشتری کا چاند آئیو ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے زیادہ آتش فشانی ہے۔ اس کی سطح پر سیکڑوں آتش فشاں پھٹتے ہیں جنمیں سے کچھ سیکڑوں میل بلندی تک سلفیورس بادل اُگلتے ہیں۔
اس کے برعکس سائنس دانوں کا خیال ہے کہ مشتری کے گیلیلین چاندوں میں سب سے چھوٹے چاند، یورپا، میں برف کی سطح ہے جس کے نیچے پانی کا سمندر ہے۔
پچھلے مشاہدوں میں یورپا کے جنوبی قطبی علاقے سے ممکنہ طور پر پانی کے بادلوں کے تیزی سے اخراج کے امکانات کے شواہد ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

