Advertisement

خلاء میں دو نیوٹرون ستاروں کے تصادم کے بعد کی روشنی کا مشاہدہ

ماہرین فلکیات نے پہلی بار ’کلو نووا‘ نامی ایک بہت بڑے خلائی وقوع کے ہونے کے بعد اس کی چمک کی نشان دہی کی ہے۔

کِلو نووا ایسے شدید دھماکے ہوتے ہیں جو نیوٹرون ستاروں کے ایک دوسرے سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہوتے ہیں، جس کے سبب خلاء میں انتہائی توانائی والے زرّات کا شدید جیٹ نکلتا ہے۔

یہ دھماکے تابکار روشنی کی چمک پیدا کرتے ہیں جو اہم عناصر، جیسے کہ چاندی، سونا، پلیٹینیم اور یورینیم، کو بڑی تعداد میں پیدا کرتی ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ انہوں نے 2017 میں ہونے والے کِلو نووا وقوع کی چمک کی نشان دہی کی ہے۔

اس وقوع کی نشان دہی ایکس رے کی صورت ہوئی ہے جنہیں ناسا کی چندرا ایکس رے مشاہدہ گاہ نے حاصل کیا تھا۔

Advertisement

اس نئی تحقیق کی رہنمائی امریکی ریاست اِلینوائے کے شہر ایونسٹون میں قائم سینٹر فار انٹر ڈِسِپلینری  ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ اِن آسٹروفزکس کے ماہرین نے کی ہے۔

تحقیق کی سربراہ اپراجیتا ہھیلا کا کہنا تھا کہ ہم نیوٹرون ستارے کے ملاپ کے بعد نتیجے کے مطالعے کی صورت ایک نئے میدان میں داخل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ نئی اور غیر معمولی چیز کی جانب پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہمیں نئے طبعی عمل کے متعلق مطالعہ کرنے اور سمجھے کا موقع فراہم کرے، جس کا پہلے کبھی مشاہدہ نہیں ہوا ہے۔

نیٹرون ستاروں کا ریڈیئس بہت چھوٹا ہوتا ہے جبکہ کثافت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version