Advertisement

یورپی خلائی ایجنسی کا روس کے ساتھ مستقبل کے مشنز میں تعاون ختم کرنے کا اعلان

یورپی اسپیس ایجنسی نے روس کے ساتھ مستقبل کے مشنز میں تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے ادارہ روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے ساتھ سائنس مشن لونا 25، 26 یا 27 پر تعاون نہیں کرے گا۔

یورپی ایجنسی کا چاند پر تین اہم روبوٹک مشنز بھیجنے کا ارادہ تھا جس کی ابتداء اگست میں لونا 25 کی لانچ سے ہونی تھی۔

ادارے کی جانب سے تازہ ترین اعلان، اسی وجہ سے مارس مشن کے معطل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

یورپی اسپیس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یورکرین پر روسی جارحیت کے خلاف ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے روس کے تعاون سے جاری تمام سرگرمیوں پرنظرثانی شروع کی ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کا مقصد نئے سیاسی جغرافیائی تناظر میں یورپی ایجنسی کے پروگرام اور سرگرمیوں کے لیے ممکنہ نتائج کا تعین کرنا ہے اور یورپ کے لیے زیادہ مضبوط اور طاقتور اسپیس انفرااسٹرکچر بنانا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین کےخلاف روسی جارحیت اور اس کے نتیجے میں عائد ہونے والی پابندیوں نے صورتحال میں بنیادی تبدیلی کردی ہے اور یورپی خلائی ادارے کے لیے یہ ناممکن کردیا ہے کہ وہ طے شدہ لونر مشن پر تعاون پر عملدرآمد کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version