Advertisement

پلاسٹک کا سیلاب قطب شمالی تک پہنچ گیا

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ عالمی پلاسٹک کا سیلاب قطب شمالی تک پہنچ چکا ہے اور اس خطے میں مائیکرو پلاسٹک آلودگی کا ہونا اتنا ہی بدتر ہے جتنا زمین پر کسی اور خطے میں اس کا ہونا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیبرکس کا کچرا، ذاتی کیئر پروڈکٹس، پیکیجنگ اور روزمرہ کے دیگر مٹیریلز اس ویران علاقے کو خراب کر رہے ہیں۔

بڑی مقدار میں مائیکرو پلاسٹک کو پانی میں، سمندر کی تہہ میں، قریبی ساحلوں پر، دریاؤں میں حتیٰ کہ برف میں پایا جاسکتا ہے۔

جرمنی کے الفریڈ ویگنیر اِنسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک بین الاقوامی ریویو اسٹڈی کے مطابق پلاسٹک صرف ماحولیات پر ایک بوجھ ہی نہیں ہے بلکہ یہ موسمیاتی تغیر کو بدتر بھی کر سکتا ہے۔

مطالعے کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر میلینی برگمین کا کہنا تھا کہ قطب شمالی کے متعلق ابھی تک یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بغیر چھوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ریویو میں، جو انہوں نے ناروے، کینیڈا اور دی نیدرلینڈز کے ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا، مذکورہ بالا خیال میں اب صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شمالی حصے کا ماحول موسمیاتی تغیر سے شدید متاثر ہوچکا ہے۔ اب پلاسٹک کی آلودگی اس کو بدتر کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version