Advertisement

’فروخت کے بعد علم نہیں ٹوئٹر کس سمت میں جائے گا‘

ٹوئٹر کےچیف ایگزیکٹِیو پراگ اگروال کا کہنا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایلون مسک کو بیچے جانے کے بعد پلیٹ فارم کس سمت میں جائے گا۔

پراگ اگروال کی جانب سے یہ تبصرہ کمپنی کی طرف سے فروخت ہونے کے اعلان کے گھنٹوں بعد کیا گیا۔

دی ورج کے مطابق پراگ اگروال کا اسٹاف کو مبینہ طور پر کہنا تھا کہ ڈیل طے ہونے کے بعد کیا ہوگا اس میں بے شک غیر یقینی ہے۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے متنازع صارفین کی ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سوال ایلون مسک سے کرنا بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا ہم ایلون مسک کو ایک سوال و جواب میں لانے کا کوئی راستہ تلاش کرلیں گے۔

Advertisement

پراگ اگروال نے کہا کہ ہمارے پاس تمام جوابات نہیں ہیں۔ یہ غیر یقینی کا وقت ہے۔

کئی ملازمین مبینہ طور پر نوکری سے نکالے جانے کے متعلق فکرمند ہیں لیکن چیف ایگزیکٹِیو کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا نہیں ہوگا۔

پراگ اگروال ڈیل کے طے پاجانے تک کمپنی کے سربراہ رہیں گے، جس میں چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ اس کے بعد کیا ہوگا۔

ایک بار ڈیل طے ہوجائے، بریٹ ٹیلر کی سربراہی میں کام کرنے والا ٹوئٹر بورڈ تحلیل ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version