ساڑھے تین ارب اہرامِ مصر کو تباہ کردینے والا دھماکا

ماہرین فلکیات نے ایک نئی قسم کا خلائی دھماکا دریافت کیا ہے جو اتنا طاقت ور ہے کہ 3 ارب 50 کروڑ غزہ کے اہرام کو تباہ کردے۔
’مائیکرونووا‘ ایک ایسا دھماکا ہے جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا مشاہدہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن یہ کائنات میں ایک معمولی سی چیز ہے۔
سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکے مخصوص ستاروں کی سطح پر ہوتے ہیں اور بڑے مقدار میں مٹیریل کو پلک چھپکتے ہوئے جلا کر راکھ کر سکتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت ستاروں میں ہونے والے دھماکوں کے متعلق ہماری سمجھ کو شاید بدل دے۔
ڈرہم یونیورسٹی کی رہنمائی میں کام کرنے والی محققین کی بین الاقوامی ٹیم نے اس مظہر کا مشاہدہ تین وائٹ ڈوارفس میں کیا۔
مائیکرونووا انتہائی طاقتور ہوتے ہیں، یہ فلکیاتی پیمانے پر نووا اور سُپر نووا کے نسبت چھوٹے ہوتے ہیں جو انتہائی روشن ہوتے ہیں اور صدیوں تک جانے جاتے ہیں۔
ماضی میں ایسے متعدد نئے ستاروں کے نظارے ماہرینِ فلکیات نے دیکھے ہیں جن کو اب ہم نوا کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News