Advertisement

اینڈرائیڈ فون میں کال ریکارڈنگ ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

گوگل آئندہ ماہ سے ایپلی کیشنز کے فون کال ریکارڈنگ کرنے پر مکمل پابندی عائد کردے گا۔

کمپنی ان تمام ایپس کی فعالی ختم کردے گی جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ کال ریکارڈنگ ایپس خود کو کالز تک رسائی دیتی ہیں۔

یہ رسائی ایکسیسبلیٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جس کا مقصد فون کو اس قابل بنانا ہوتا ہے کہ صارفین اس کو مختلف انداز میں استعمال کر سکیں۔

لیکن ان کی رسائی فون کالز کی آواز تک رسائی بھی ہو سکتی ہے اور ان کو محفوظ بھی کر سکتی ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویز میں واضح ہے کہ اس کا مقصد فون کال ریکارڈنگ نہیں ہے اور نئی تبدیلیاں ایپلی کیشنز کو ایسا کرنے سے روکیں گی۔

Advertisement

ان تبدیلیوں کا اطلاق 11 مئی کو ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی ایپلی کیشن کال ریکارڈ کرنے کے قابل نہیں ہوگی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ڈیویلپرز اس فیصلے پر تعاون کریں گے یا گوگل زبردستی ان ایپلی کیشنز کو اپنے آن لائن اسٹور سے ہٹائے گا۔

لیکن یہ گوگل پلے اسٹور تک محدود ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ فون جن میں یہ ایپس پہلے سے موجود ہوں گی وہ کال ریکارڈنگ کے قابل ہوں گی۔

گوگل اینڈرائیڈ فون میں کال کی ریکارڈنگ کرنے کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version