Advertisement

508 نوری سال دور تشکیلی مراحل میں موجود سیارہ دریافت

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب اعلان کیا گیا ہے کہ ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 508 نوری سال کے فاصلے پر ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کا وزن مشتری سے نو گُنا زیادہ ہے اور وہ ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے۔

AB Aurigae b نامی یہ سیارہ جو تشکیلی مراحل میں، ایک گیس کا سیارہ ہے جو تشکیل کے ابتدائی مراحل میں ہے۔

یہ سیارہ AB Aurigae نامی ستارے کے گرد گھوم رہا ہے۔

AB Aurigae b اپنے مرکزی سیارے سے 8.6 ارب میل کے غیر معمولی فاصلے پر گردش کرتا ہے۔ جو سورج اور پلوٹو کے درمیان فاصلے سے دُگنا فاصلہ یے۔

Advertisement

مشتری اور زحل کی طرح یہ سیارہ گیس جائنٹ ہے اور ہائیڈروجن اور ہیلیئم سے بنا ہوا ہے اور اس کے اطراف میں گیسز چھوٹی ٹھوس صورتوں میں گھوم رہی ہیں۔

یہ ایک ایسے عمل سے بن رہا ہے جس کو ناسا کے ماہرین ایک غیر روایتی اور متشدد عمل کہتے ہیں، جو سیاروی تشکیل کے عمومی نظریے سے مختلف ہے۔

محققین نے سیارے کی نشان دہی کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے کے لیے 2007 کے ہبل ڈیٹا کا استعمال کیا۔

دریافت کے متعلق تفصیلات ایک نئے مطالعے میں بتائیں گئیں جس کو ناسا کے ماہرین نے تصنیف کیا اور جرنل نیچر آسٹرونومی میں پیر کے روز شائع کرایا۔

تحقیق کے سربراہ مصنف کا کہنا تھا کہ محققین کا یہ خیال ہے کہ یہ سیارے ابھی اپنے ابتدائی پیدائشی مراحل میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version