Advertisement

2022 کا پہلا سہ ماہی، میٹا کے منافع میں 21 فی صد کمی

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے پہلے سہ ماہی میں 7.5 ارب ڈالرز کا منافع رپورٹ کیا ہے۔ اس برس اس دورانیے میں گزشتہ برس کی نسبت 21 فی صد کم منافع ہوا ہے۔

ایک دہائی سے زیادہ کے عرصے میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک کے بعد ایک سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں کمی ہوئی ہے۔

تاہم، کمپنی کی آمدنی سات فی صد اضافے کے بعد 26.17 ارب ڈالرز سے 27.91 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

فروری میں اپنی آخری آمدی کی رپورٹ میں میٹا نے انکشاف کیا تھا کہ صارفین کی نمو میں ٹھہراؤ کی وجہ سے اسٹاک میں کمی آئی۔

لیکن 2022 کے پہلے سہ ماہی میں، فیس بک کا کہنا تھا کہ اس کے روز مرّہ کے فعال صارفین میں گزشتہ سال کی نسبت تقریباً چار فی صد کا معمولی سا اضافہ ہوا۔ جس کے سبب میٹا کے شیئرز گھنٹوں کی تجارت کے بعد اوپر چڑھ گئے۔

Advertisement

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کی جانب سے کی گئی پرائیویسی تبدیلیوں کی وجہ میٹا جیسی کمپنیوں کو اشتہارات کے ہدف کے لیے لوگوں کو ٹریک کرنا مشکل ہوگیا ہے، جس کی وجہ کمپنی کی آمدنی کو دھچکا لگا ہے۔

میٹا نئی اشیاء کی جانب توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بڑے پیمانے پر میٹا ورس سے متعلقہ اشیاء پر، جیسے کہ ورچوئل ریئلٹی گوگلز، خرچ کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version