Advertisement

زمین کی طرف تیزی سے آتا اب تک کا سب سے بڑا دمدار ستارہ

ناسا نے زمین کی طرف آتے انتہائی بڑے دم دار ستارے کی نشان دہی کی ہے۔

یہ جما ہوا دم دار ستارہ اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا دم دار ستارہ ہے جس کی چوڑائی تقریباً 80 میل ہے۔ یہ پہلے سے معلوم دم دار ستاروں کی نسبت 50 گُنا بڑا ہے۔

یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس دم دار ستارے کا وزن تقریباً 5 ہزار کھرب ٹن ہے۔ یہ وزن سورج کے قریب پائے جانے والے ایک عام دم دار ستارے سے ہزاروں لاکھوں گُنا زیادہ ہے۔

C/2014 UN271 نامی یہ دم دار ستارہ 22 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے سے اس کے مرکز کی جانب آرہا ہے۔

البتہ، یہ دم دار ستارہ سورج سے ایک ارب میل کے فاصلے سے زیادہ قریب نہیں آئے –یعنی سیارے زحل سے بھی زیادہ فاصلہ- اور ایسا 2031 سے پہلے نہیں ہوگا۔

Advertisement

اس شے کے متعلق نومبر 2010 سے معلومات ہیں جب یہ سورج سے 3 ارب میل کے فاصلے پر تھا۔

تب سے محققین اس کو سمجھنے کے لیے لگے ہوئے ہیں اور خلاء اور زمین پر موجود دور بینیں استعمال کر رہے ہیں۔

تحقیق کے حصے کے طور پر سائنس دانوں نے اس دم دار ستارے کا سائز جاننے کے لیے ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ استعمال کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version