Advertisement

چینی کمپنی کا ہائپر سونک پروازوں کا منصوبہ

ایک چینی ٹیک کمپنی نے ہائپر سونک پروازوں کے منصوبے کا خیال پیش کردیا۔ یہ پروازیں ایک میل فی سیکنڈ کی رفتار سے اڑ سکیں گی اور شینگھائی سے نیو یارک تک طویل راستہ صرف دو گھنٹوں میں پورا کر سکیں گی۔

برانڈ اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ اسپیس فلائیٹس کس طرح کی دِکھ سکتی ہیں۔

ان پروازوں میں ایک راکٹ لانچر ہوگا جو جیٹ سے علیحدہ ہونے سے قبل اس کو 7000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک اڑنے کے لیے خلاء کے کنارے تک بوسٹ کرے گا۔

ہائپر سونک طیارے آواز کی رفتار سے پانچ گُنا زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہیں۔

شینگھائی کی مقامی کمپنی کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کا آزمائشی پروازیں 2025 تک لانچ کرنے کا منصوبہ ہے اور کمپنی 2030 تک عالمی سطح پر مکمل طور پر ہائپر سونک پروازوں کے آپریٹ کرنے کو دیکھتی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مسافر جہاز میں بغیر اسپیس سوٹ اور آکسیجن ماسک کے بیٹھے ہوئے ہیں۔

البتہ اس قسم کی پروازوں کو عمودی لینڈنگ درکار ہوگی۔

کمپنی نے گزشتہ برس اگست میں اعلان کیا تھا کہ اس نے اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ یوان کے فنڈز اکٹھے کر لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version