فضائی ٹیکسیوں اور گاڑیوں کے لیے ورٹی پورٹ کا افتتاح

ہیری پوٹر سے جیٹسنز تک فضائی کاریں بلاک بسٹر سائنس فکشن کا سالوں سے ایک خاصہ رہی ہیں۔
اور جہاں مستقبل کے وہیکلز تیزی سے حقیقت کا روپ دھارنے کی جانب گامزن ہیں، وہیں اس ہفتے دنیا کی پہلی ورٹی پورٹ کا افتتاح ہو گیا ہے۔
ایئر-ون ورٹی پورٹ کوونٹری میں قائم کیا گیا ہے اور یہ ڈرونز اور برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے ایئر کرافٹس بشمول فضائی کاروں اور ٹیکسیوں کا حب ہوگا۔
اربن-ایئر پورٹ کے مطابق یہ ورٹی پورٹ آئندہ پانچ سالوں میں دنیا بھر میں بنائے جانے والے 200 سے زائد ورٹی پورٹس کے بلیو پرنٹ کے طور پر کام کرے گا۔
اربن-ایئر پورٹ کے بانی اور ایگزیکٹِیو چیئرمین رِکی سَندھو کا کہنا تھا کہ ایئر-ون کی افتتاح ایک تاریخی لمحہ ہے- ٹرانسپورٹ کے نئے دور، صفر اخراج کے دور اور شہروں کے اندر اور شہروں کے درمیان ہجوم کے بغیر سفر آغاز ہے جو لوگوں کو صحت مند، خوش اور پہلے سے زیادہ ایک دوسرے سے منسلک رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کاروں کے پاس سڑکیں ہیں، ٹرینوں کے پاس پٹریاں ہیں۔ ہوائی جہازوں کے پاس ہوائی اڈے ہیں۔ اب برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے ایئر کرافٹس کے پاس اربن-ایئر پورٹ ہیں۔
ایئر-ون کے متعلق پہلے گزشتہ اکتوبر میں اعلان کیا گیا تھا لیکن اس کا آفیشلی افتتاح آج یعنی 25 اپریل کو کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News