Advertisement

آسٹریلیا میں سب سے چھوٹا ساروپوڈ دریافت

ماہرینِ باقیات نے آسٹریلیا میں اب تک کا سب سے چھوٹا ساروپوڈ ڈائنوسار دریافت کیا ہے۔

یہ ڈائمینٹیناسارس میٹِلڈے کا بچہ زمین پر کچھ 9 کروڑ 50 لاکھ سال قبل موجود تھا۔

’اولی‘ کی عرفیت سے پکارے جانے والے اس ڈٓائنو سار کی شناخت اس کی باقیات کے تجزیے سے ہوئی جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل ایک گڈریے کو آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے ویرانوں سے ملیں تھی۔

اولی اپنی نسل کا دریافت ہونے والا تیسرا ڈائنو سار ہے اور آسٹریلیا میں ملنے والا پہلا بچہ سارو پوڈ ہے۔

یہ سبزہ خور ڈائنو سار اپنی موت کے وقت اندازاً 36 فِٹ لمبا اور 4.2 ٹن وزنی تھا۔

Advertisement

اکثر بڑے سارو پوڈ کی لمبائی 65 فِٹ سے 100 فِٹ کے درمیان ہوتی تھی۔

ماہرِ باقیات سمانتھا رِگبی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم ایک چھوٹے بچے کے متعلق بات کر رہے ہیں، در اصل وہ اتنا چھوٹا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے جسم کی کچھ ہڈیاں جڑی نہیں نہیں تھیں اس لیے ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بچہ تھا۔

ڈائمینٹیناسارس میٹِلڈے ایک ٹائٹینوسار تھا، جو سارو پوڈز کا ایک گروپ ہے، جن کو گونڈوانن برِ اعظموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ٹائٹینوسارس گروپ میں دنیا کے کچھ بڑے جانور آتے ہیں اور اس گروپ کے کچھ ممبران 115 فِٹ تک لمبے اور وزن میں 100 ٹن تک کے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version