Advertisement

کائنات کے بنیادی ذرّات میں سے ایک سائنس دانوں کی سوچ سے زیادہ بھاری

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کائنات کے بنیادی ذرّات میں سے ایک سائنس دانوں کی سوچ سے زیادہ بھاری ہے۔

اِلینوائے میں پارٹیکل کولائڈر کے ذریعے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ W boson نامی ذرّے کا وزن اسٹینڈرڈ ماڈل کی پیمائش سے بہت زیادہ ہے۔

تاہم تحقیق کے مطابق W boson کی نئی پیمائش براہ راست اسٹینڈرڈ ماڈل کے قواعد کی نفی کرتی ہے۔

1983 میں دریافت ہونے والا W boson ایک بنیادی برقی چارجڈ ذرّہ ہے جو وِیک فورس کو چلاتا ہے۔ یہ قدرت کی چار بنیادی فورسز میں سے ایک ہے اس سٹینڈرڈ ماڈل کا ایک ستون ہے۔

یہ نئی تحقیق امریکی ریاست اِلینوائے میں قائم امریکی شعبہ توانائی کی نیشنل لیبارٹری، فرمی لیب، میں کی گئی۔

Advertisement

فرمی لیب میں کولائڈر ڈیٹیکٹر ایک تجرباتی اشتراک ہے جو ٹیواٹرون سے پارٹیکل کولیژن کا مطالعہ کرتا ہے۔

ٹیواٹرون دنیا کا ایک اعلیٰ ترین پارٹیکل ایکسیلیریٹر ہے جو ذرّات کو آپس میں انتہائی رفتار سے ٹکراتا ہے۔

پروفیسر کوٹوال کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو تقریباً 450 ٹریلین ڈیٹا سیٹ کو ریکارڈ کرنے اور دیکھنے کے لیے 10 سال سے زائد کا عرصہ لگاَ۔

یہ نئی تحقیق جرنل سائنس میں شائع کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version