کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں کی تصویر

ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے خلاء میں دور دراز موجود ایک کہکشاں کے مرکز میں بلا نما بلیک ہول کی تصویر کشی کی ہے۔
M91 نامی کہکشاں زمین سے تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر کوما بیرینِسیز نامی ستاروں کی جھرمٹ میں موجود ہے۔
یہ ایک اسپائرل کہکشاں ہے جس کے مرکز میں ایک واضح بار کی شکل کا ڈھانچہ ہے جو روشن ستاروں سے بنا ہے۔
یورپی اسپیس ایجنسی، جو ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی شراکت دار ہے، کے بیان کے مطابق اس کہکشاں کے مرکز کے پشت پر ایک بہت بڑا بلیک ہول موجود ہے جس کا وزن سورج کی نسبت 96 لاکھ سے 3 کروڑ 80 لاکھ گُنا زیادہ ہے۔
یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق M91کا یہ واضح بارزبردست خلائی پورٹریٹ بناتا ہے۔ ہماری اپنی کہکشاں کی طرح یہ کہکشاں بھی اپنے مرکز میں ایک انتہائی بڑا بلیک ہول رکھتی ہے۔
M91 کی یہ تصویر ناسا اور یورپی اسپیس ایجنسی کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ پر نصب وائیڈ فیلڈ کیمرا 3 کا استعمال کرتے ہوئے کھینچی گئی ہے۔
محققین آرکائیو ہبل ڈیٹا کی مدد سے کہکشاں کے مرکز میں موجود بلیک ہول کے وزن کی پیمائش کے قابل تھے۔ یہ ڈیٹا 2009 میں ایک مطالعے کے دوران حاصل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News