Advertisement

خبردار!!! گوگل پر یہ 7 چیزیں کبھی سرچ نہ کریں، ورنہ بہت پچھتائیں گے

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/04/690617/

گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے، جہاں شاید ہی کوئی ایسی چیز یا مواد ہو جو دستیاب نہ ہو۔

اور انٹرنیٹ نے ہمیں اتنا سست اور کام چور بنا دیا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی معلومات کے لیے بھی ہم اب گوگل کا سہارا لیتے ہیں۔

لیکن بعض اوقات یہی گوگل ہمیں مصیبت سے دوچار کردکتا ہے۔

ویسے تو بے شمار ایسی چیزیں ہیں جنہیں سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہئیے، لیکن یہاں ہم آپ کو ان میں سے چند کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

بیماری کی علامات

Advertisement

اگر آپ بیمار محسوس کر رہے ہیں تو ہر گز بیماری کی علامات گوگل نہ کریں، بعض اوقات گوگل مرض کی صحیح تشخیص نہیں کرتا، جب تشخیص غلط ہوگی تو آپ دوائیں بھی غلط استعمال کریں گے اور یہ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اگر آپ بیمار ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بم بنانے کی ترکیب

گوگل پر جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے کی ترکیب ڈھونڈنا آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

ملک کی سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کے مواد پر نظر رکھتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹا بیس میں آسکتا ہے، جس سے آپ نہ چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

اپنا نام

گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ گوگل کے ڈیٹا بیس میں آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آئیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔

Advertisement

کھٹمل

گھر میں کھٹمل ہوجائیں تو لوگ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہر طریقہ آزماتے ہیں، اور بعض اوقات ان طریقوں کی تلاش میں گوگل کا سہارا بھی لیتے ہیں۔

لیکن گوگل پر بیڈ بگز (کھٹمل) کو سرچ کرنا آپ کو وہم میں مبتلا کرسکتا ہے۔ گوگل پر موجود معلومات لوگوں کو اس بات پر بھی قائل کرسکتی ہے کہ 6 ٹانگوں والا یہ کیڑا آپ کے بستر میں چھپا ہوا ہے، چاہے ایسا نہ بھی ہو۔

کھانے میں ملنے والی چیزیں

اکثر ریستورانوں کی ناقص کارکردگی کے باعث کھانوں میں کچھ ایسی چیزیں نکل آتی ہیں کہ دیکھ کر ہمیشہ کے لیے دل اچاٹ ہوجائے۔

اگر آپ ان چیزوں سے جڑے واقعات کو پڑھیں تو آئندہ باہر کھانے کا سوچیں گے بھی نہیں۔

Advertisement

ترجمہ

اگر آپ کسی زبان کو سمجھنے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں تو اس سے گریز کریں کیونکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کے جملے کا مطلب بالکل بدل جائے گا۔

مفت اینٹی وائرس ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر

انٹرنیٹ پر بے شمار جعلی اینٹی وائرس ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئرز موجود ہیں، اگر آپ کسی مستند ایپ یا سافٹ وئیر کی تلاش میں ہیں تو زیادہ امکان یہی ہوگا کہ اس کوشش میں آپ میل ویئر یا وائرسز انسٹال کرلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version