Advertisement

ون پلس کا آکسیجن آپریٹنگ سسٹم 13 پیش کردیا گیا

ون پلس ٹین ٹی فون کے ساتھ ہی اب اس کمپنی نے اپنے فون کا آپریٹننگ سسٹم بھی لانچ کردیا ہے جسے ون پلس آکسیجن 13 اوایس کا نام دیا گیا ہے۔

کل نیویارک میں اس کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں آکسیجن او ایس کی مزید تفصیلات بھی پیش کی گئی تھیں۔ اگرچہ اس وقت صرف اظہار کیا گیا ہے اور پوری دنیا میں لانچ کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

تاہم اس کا خوبصورت فرںٹ اینڈ تجزیہ نگاروں کو بھلا لگا ہے جس میں ایکوا یعنی پانی کی تھیم کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ آکسیجن نے اس بار فون انٹرفیس کو سادہ اور کم ترین اظہار پر رکھا ہے۔ ایپ اور وجٹس کے آئکن کے کنارے خمیدہ رکھے گئے ہیں جو آنکھوں کو پھلے لگتے ہیں۔

Advertisement

فونٹس اور ٹیکسٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

فون میں میموری اور اسٹوریج کو بہتر رکھنے کے لیے اے آئی بوسٹر آپشن شامل کیا گیا ہے جو فون کو تیزرفتار بھی رکھتا ہے۔ دوسری جانب میڈیا پلیئر کو مزید بہتر بنا کر اس کا آئکن بدلا گیا ہے۔

ون پلس کے نئے ماڈل میں ازخود یہ شامل ہوگا جبکہ پرانے فون میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version