Advertisement

گوگل کی نئی ٹیکنالوجی نے فوٹوگرافی کی دنیا بدل کر رکھ دی

گوگل نے ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو فوٹوگرافی کی دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔

گوگل نے ایک نئی اے آئی امیج نوائز ریڈکشن ٹیکنالوجی کو تیار کیا ہے جو لوگوں کو اندھیرے میں دیکھنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ اس سے انتہائی کم روشنی میں بہترین تصاویر لینا بھی ممکن ہو جائے گا۔

گوگل کی نئی تحقیق میں اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا یہ کسی تاریک مقام کو طاقتور ڈی نوائزنگ سے فوٹو گرافی کے قابل بنا دے گا، اس ٹیکنالوجی کو RawNeRF کا نام دیا گیا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر میں زیادہ تفصیلات کا اضافہ کر دیتی ہے، محققین کا کہنا ہے کہ نورل ریڈینس فیلڈز ایک ایسی تیکنیک ہے جو اندھیرے میں لی جانے والی تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کسی منظر میں کیمرا پوزیشن، ایکسپوزر اور ٹون میپنگ کو استعمال کر کے تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے، درحقیقت صرف موم بتی کی روشنی میں بھی ایسی تصاویر لینا ممکن ہے جیسے انہیں بہت زیادہ روشنی میں لیا گیا ہو۔

Advertisement

تاہم یہ ٹیکنالوجی تحقیقی مرحلے سے گزر رہی ہے اور مستقبل میں کسی وقت اسے عام استعمال کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version