Advertisement

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری؛ زبردست فیچر متعارف؟

انسٹاگرام کا ایک نئے اور دلچسپ فیچر پر کام جاری

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف ہونے جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی پوسٹ کو ری پوسٹ کرسکیں گے، انسٹاگرام کے بعض صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کی تمام پوسٹس کو دوسرے صارفین شیئر نہیں کر سکیں گے جبکہ ممکنہ طور پر صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنی پوسٹ کو دوسرے لوگوں کی جانب سے شیئر کرنے کے لیے کھلا رکھے یا نہ رکھے۔

ابتدائی طور پر ہر صارف کی محدود پوسٹس کو شیئر یا ری پوسٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس کے بعد اسے سب کیلئے عام کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فی الحال امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو دستیاب ہے تاہم جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version