Advertisement

کیا آپ گوگل کروم کا نیا سیکیورٹی ٹول استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

اس خبر میں آج ہم آپکو گوگل کروم کا نیا سیکیورٹی ٹول استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے اور اسی لیے کمپنی کی جانب سے اسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز یا کمپیوٹر میں گوگل کروم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کچھ عرصے قبل نیا سیکیورٹی ٹول متعارف کرایا گیا تھا۔

 ان ہانسڈ سیف براؤزنگ استعمال کرنے سے ہیکنگ حملوں سے متاثر ہونے کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اس فیچر سے آپ زیادہ محفوظ براؤزنگ کو ان ایبل کرسکتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس سیٹنگ سے صارفین ویب براؤزنگ کے دوران زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں کیونکہ یہ ٹول مشتبہ فائلز سے آگاہ کرتا ہے جبکہ یہ سیٹنگ بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوتی بلکہ خود کرنا ہوتی ہے۔

Advertisement

اس کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائس یا کمپیوٹر پر گوگل کروم اوپن کریں اور تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کر کے سیٹنگز میں جائیں، وہاں پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر کلک کر کے سیکیورٹی پر جائیں۔

کمپیوٹر پر ان ہانسڈ پروٹیکشن پر کلک کریں جبکہ اینڈرائیڈ پر سیف براؤزنگ کے آپشن کا انتخاب کریں۔

 یاد رہے کہ یہ سیٹنگ صرف ایک ڈیوائس میں ان ایبل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version