آئی فون 14 کے نئے فیچر نے امریکی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

آئی فون 14 سیریز میں ایک عجیب مسئلے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایپل کمپنی نے آئی فون 14 سیریز کے فونز میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں ایک کریش ڈیٹیکشن بھی شامل ہے۔
اس فیچر کے تحت اگر آئی فون 14 کے یوزر کی گاڑی کا حادثہ ہوتا ہے تو فون کا سینسر ایک الرٹ جاری کرتا ہے اور اگر الرٹ کو بند نہ کیا جائے تو فون 20 سیکنڈ بعد ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتا ہے اور جائے حادثہ سے آگاہ کرتا ہے۔
یہ فیچر جہاں یوزر کو تحفظ فراہم کرتا ہے وہیں اسکا ایک نقصان بھی ہے۔
اس فیچر کا ایک عجیب اثر سامنے آیا ہے اور وہ یہ کہ کریش ڈیٹیکشن نامی فیچر رولر کوسٹر رائیڈز کے دوران بھی 911 پر کال کرکے امداد طلب کررہا ہے۔
حالیہ دنوں میں امریکا میں امیوزمنٹ پارکس کی جانب متعدد امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا کیونکہ کریش ڈیٹیکشن فیچر کو محسوس ہوتا ہے کہ رولر کوسٹر رائیڈ کے چکر ایک ایمرجنسی صورتحال ہے۔
بعدازاں ایک امریکی خاتون کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب وہ رولر کوسٹر رائیڈ لے رہی تھیں۔
رائیڈ کے دوران انکے آئی فون 14 نے غلط اندازہ لگا کر مدد کے لیے 911 پر کال لگا دی لیکن جب خاتون کو علم ہوا تو انہوں نے ایمرجنسی پر اطلاع دی کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، میرے فون کے کریش ڈیٹیکشن فیچر نے غلط اندازہ لگا کر حادثے کی اطلاع دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

