Advertisement

ٹوئٹر نے فارغ کرنے والے ملازمین کو واپس طلب کرلیا!

ایلون مسک کی ہدایت پر 4 نومبر کو ٹوئٹر کے 50 فیصد ملازمین کو کمپنی سے نکال دیا گیا تھا جن میں سے کچھ کو ایک بار پھر واپس طلب کیا گیا ہے۔

یہ تو پہلے سے ہی کہا جارہا تھا کہ ایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ملازمین کی تعداد میں کمی کریں گے۔

مگر اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے فارغ کیے گئے کچھ ملازمین کو واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کچھ ملازمین کو ‘غلطی’ سے نکال دیا گیا تھا اور اب انہیں دوبارہ دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ طلب کیے گئے ملازمین کو ان کے کام اور تجربے کے باعث واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے 3700 ملازمین کو ای میل کے ذریعے ملازمت سے برطرف ہونے کی اطلاع ملی تھی، مگر اب کچھ ملازمین سے واپسی کی درخواست سے عندیہ ملتا ہے کہ برطرفی کا یہ عمل جلدبازی میں ہوا۔

ایلون مسک نے 4 نومبر کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے عملے میں کمی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کیونکہ کمپنی کو روزانہ 40 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے نئے بلیو سبسکرپشن پلان پر بھی تیزی سے کام ہورہا ہے جو اب امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version