Advertisement

گوگل کروم نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل کروم نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے سائیڈ بار کا نام دیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا گیا جو ویب سرچ کے عمل کو زیادہ تیزرفتار اور آسان بنادے گا۔

اس فیچر سے کچھ سرچ کرنے کے دوران کسی ویب سائٹ پر جاکر دوبارہ واپس سرچ رزلٹس پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس مقصد کے لیے جب آپ کسی چیز کو سرچ کرنے کے بعد کسی ویب پیج کو اوپن کریں گے تو ایڈریس بار پر چھوٹا سا گوگل لوگو نظر آئے گا۔

اس پر کلک کرنے پر دائیں جانب ایک سائیڈ بار اوپن ہوجائے گی جس میں وہ سرچ رزلٹس موجود ہوں گے جہاں سے آپ اس سائٹ پر گئے ہوں گے۔

Advertisement

درحقیقت اس فیچر سے آپ کچھ نیا بھی سرچ کرسکتے ہیں اور وہاں کسی سرچ رزلٹ پر کلک کرنے پر پرانی سائٹ کی جگہ وہ ویب پیج اوپن ہوجائے گا۔

یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے البتہ انکوگنیٹو موڈ پر اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر گوگل کروم کے موبائل ورژن میں تو دستیاب تھا مگر اب ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version