واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے، جس نے ایک بڑا اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
یہ نیا فیچر آپ کی مشکل کو بے حد آسان کردے گا، واٹس ایپ پر زیادہ سرگرم رہنے والے لوگ اکثر اپنے پیغامات ایک سے زائد گروپوں میں بھیجنا چاہتے ہیں تو کمیونٹیز کے نام سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔
Welcome to Communities 👋
Now admins can bring related groups together in one place to keep conversations organized.
AdvertisementOrganized. Private. Connected 🤝 pic.twitter.com/u7ZSmrs7Ys
— WhatsApp (@WhatsApp) November 3, 2022
اس فیچر کے تحت آپ ایک نئی کمیونٹی بنا کر اس کے اندر مختلف گروپ شامل کر سکتے ہیں، اور پھر آپ کا ایک اعلان ان تمام گروپوں میں نشر ہو جائے گا جو اس کمیونٹی میں شامل ہیں۔
واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کا اعلان تین نومبر 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کیا ہے اور یہ فوری طور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں تاہم امید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں آپ کی واٹس ایپ ایپلیکشن اپ ڈیٹ ہوگی اور یہ فیچر دستیاب ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News