ناسا نے اب تک انسان کے کسی ایلین سے نہ ملنے کی وجہ بتادی

امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے انسان کے کسی ایلین سے نہ ملنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں کا کسی ایلین تہذیب کو دریافت کرنے کا امکان نہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق اس کی ایک وجہ موجود ہے جس کے باعث انسانوں اور ایلین تہذیب کےملنے کا امکان ختم ہوجاتا ہے۔
تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ یہ وجہ کسی تہذیب کا بہت زیادہ ذہین ہوجانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایلین تہذیب کا خاتمہ ممکنہ طور پر خود اپنے ہاتھوں بہت زیادہ ذہانت کی وجہ سے ہوجاتا ہے، اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو انسانوں کی قسمت بھی یہی ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے نتائج کو گریٹ فلٹر تھیوری کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق کائنات میں متعدد تہذیبیں موجود ہوسکتی ہیں مگر وہ زمین سے رابطے سے قبل ہی خود کو تباہ کرلیں گی۔
اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ذہانت رکھنے والے جاندار جیسے انسان اپنے خاتمے کا باعث خود بن سکتے ہیں لیکن اس سے بچ بھی سکتے ہیں اور اس سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ اپنی بقا کے لیے متحد ہوکر کام کرنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News