Advertisement

میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے فیچر بنانے پر غور شروع کردیا

فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے فیچر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک اجلاس کیا جس میں ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن یا پھر اس سے ملتے جلتے فیچرز کو انسٹا گرام یا فیس بک میں متعارف کرائے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹا کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق اس وقت ٹوئٹر مشکلات کا شکار ہے اور یہی وقت ہے کہ اس کے ٹکر کی ایپلی کیشن یا فیچرز کو متعارف کرایا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر میٹا کے اعلیٰ عہدیدار اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ آیا ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے یا پھر اس سے ملتے جلتے فیچرز کو انسٹا گرام یا فیس بک میں پیش کیا جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی نئی ایپلی کیشن متعارف کرا کر اس میں انسٹا گرام کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عہدیداروں نے مختلف تجاویز پیش کیں اور بعض عہدیداروں نے کہا کہ ’ریئل ٹائم یا ریئل ریلز‘ کے نام سے انسٹا گرام یا فیس بک پر ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز متعارف کرائے جائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بعض عہدیداروں نے تجویز دی کہ ’انسٹنٹ‘ یا پھر اسی طرح کے دوسرے نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے جو کہ ٹوئٹر کی طرح مختصر تحریری پیغام شیئر کرنے کے لیے بہترین آپشن ہو۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی یا پھر انسٹاگرام یا فیس بک پر ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز پیش کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version