Advertisement

لوگوں کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے ووٹ کے بعد ایلون مسک کا ردعمل سامنے آگیا

ایلون مسک

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا

ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے جانے کے بعد ایلون مسک کا شدید ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی جس میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

ایک صارف کے میسج پر انہوں نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا جس نے کہا تھا کہ پالیسی سے متعلق پولز پر صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والے ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئیٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

ایلون مسک نے اس صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا نکتہ ہے اور ٹوئٹر میں یہ تبدیلی کی جائے گی۔

Advertisement

یعنی انہوں نے بظاہر سی ای او کے عہدے سے ہٹانے والے پول کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی

ایک اور صارف کے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پول کے نتائج میں جعلی اکاؤنٹس نے کردار ادا کیا ہوگا جس پر ایلون مسک نے اپنے جواب میں صرف انٹرسٹنگ لکھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک پہلے بھی ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

16 نومبر کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں ٹوئٹر کو چلانے کے لیے کسی اور فرد کی خدمات حاصل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version