ٹوئٹر کے بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے بری خبر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک بار پھر بلیو ٹِک ہولڈر سے فیس لینے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اب بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے صارفین کو آٹھ امریکی ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپل ڈیوائسز پر ٹوئٹر ایپ استعمال کرنے والے صارفین گیارہ ڈالر ادا کریں گے جبکہ صارفین کو ایپ پر اشتہارات کم نظر آئیں گے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق بلیو ٹک صارفین کے ٹوئٹس کو دوسرے صارفین پر اولیت دی جائے گی جبکہ طویل اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کے مالک نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر بلیو ٹک کی سروس کا فیچر عرصے تک موخر کیا جارہا ہے تاکہ اسے مزید موثر انداز میں بنا کر پیش کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News