Advertisement

ناسا سے پہلے کون چاند پر جانے والا ہے؟

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے انسانوں کو چاند پر 2025 تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔

لیکن اس سے بھی پہلے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 2023 میں ہی انسانوں کو چاند پر لے جانے کے لیے تیار ہے اور یہ خلاباز نہیں بلکہ عام افراد ہوں گے۔

حال ہی میں جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی یوساکوما یزاوا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے وہ چاند پر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کورین گلوکار ٹی او پی، یوٹیوبر ٹم ڈوڈ، اداکار دیو جوشی اور فوٹوگرافر کریم ایلیا اس مشن میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

Advertisement

امریکی اسنو بورڈر Kaitlyn Farrington اور جاپانی ڈانسر Miyu کو بیک اپ میں رکھا گیا ہے۔

اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹارشپ کے ذریعے ان کو چاند پر بھیجا جائے گا اور فی الحال کمپنی نے مشن میں تاخیر کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ یوساکوما یزاوا نے دسمبر 2021 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جاکر پہلے خلائی سیاح کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہیں ستمبر 2018 میں اسپیس ایکس نے چاند کے پہلے نجی سیاحتی دورے کے لیے منتخب کیا تھا۔

2021 میں انہوں نے لوگوں کو کہا تھا کہ وہ انہیں ویڈیوز بھیجیں تاکہ وہ چاند کے مشن پر ان میں سے کچھ افراد کو منتخب کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version