Advertisement

گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟

موبائل فون

گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟

پاکستان بالخصوص کراچی میں رہنے والوں کے موبائل فون گن پوائنٹ پر چھن جانا یا چوری ہوجانا تو ایک عام بات  لیکن اکثر اوقات لوگوں کے فون کھو بھی جاتے ہیں۔

 اگر کسی کا اسمارٹ فون کھوجائے تو وہ پریشان نہ ہوں ، اب وہ ایک نئے فیچر سے اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی آسانی سے ڈھونڈ سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے بہت جلد فائنڈ مائی ڈیوائس ایک نیا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کرسکے گا۔

ٹیکنالوجی سے متعلق خبریں دینے والی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پلے سسٹم دسمبر 2022 کی حالیہ اپ ڈیٹ میں گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ ایک کلک سے معلوم کرنا ہوا ممکن

Advertisement

یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ  فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے متعارف کروائی گئی تھی جس کے ذریعے گمشدہ اینڈرائیڈ فون، ٹیبلٹ یا اسمارٹ واچ کو تلاش کرنے میں مدد  حاصل ہوتی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے سے  فون کو لاک  بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن کسی بھی گمشدہ ڈیوائس کو تلاش کرنے کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم اب گوگل کی جانب سے اس  ایپ میں جو نیا فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے اس  نئے فیچر سے فائنڈ مائی ڈیوائس کی یہ خامی دور کردی جائے گی لیکن  ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

فائنڈ مائی ڈیوائس کا استعمال کیسے کریں؟

اس ایپ کو کسی موبائل فون یا موبائل نہ ہونے کی صورت میں  کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر بھی فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے پہلے ’اینڈرائڈ ڈاٹ کام /فائنڈ‘ پہ جا کر اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو اوپن ہوجائے گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: گوگل کروم نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فونز ہیں تو آپ کو اوپر بائیں جانب ان فونز کے آئیکون بنے نظر آئیں گے جن میں سے گمشدہ فون پر کلک کرنے پر آپ کو علم ہوجائے گا کہ فون کہاں ہے تاہم اس کے لیے شرط ہے کہ  اس فون پر انٹرنیٹ  آن ہو۔

اگر سسٹم ڈیوائس کو تلاش نہیں کرپاتا تو وہ اس کی آخری لوکیشن  ظاہر کرے گا اور وہیں  پر آپ کے سامنے فون کو لاک اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی آجائیں گے۔

اسی طرح آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی ہوگا جس پر کلک کرنے پر فون پورے 5 منٹ تک پوری آواز سے رنگ کرے گا چاہے وہ سائیلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version