انسٹاگرام میں صارفین کیلئے چند نئے فیچرز متعارف

انسٹاگرام کا ایک نئے اور دلچسپ فیچر پر کام جاری
سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے صارفین کیلئے چند نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
میٹا کی زیرِ ملکیت ایپ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن میں سے سب سے اہم نوٹس نامی فیچر ہے۔
نوٹس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں سے ٹیکسٹ اور ایموجی سے رابطہ کرسکیں گے یعنی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال نہیں ہوگا جو انسٹا گرام میں ایک نئی چیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بالی ووڈ اداکارائیں کونسی ہیں؟
اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنے ان باکس کے ٹاپ پر اپنے ایسے فالوورز کو سلیکٹ کرنا ہوگا جن کو وہ خود بھی فالو کرتا ہو یا وہ کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں۔
میٹا کی زیرِ ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کا یہ ٹیکسٹ پر مبنی فیچر صارفین کو اپنے خیالات دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی ایک انسٹا گرام پوسٹ کا معاوضہ؟ سن کر آپ کے ہو ش اڑ جائیں
اس فیچر کے ذریعے ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔
We’re announcing new features and tests on @instagram:
📝Share what’s on your mind with NotesAdvertisement
🤳Capture candid moments daily
👭Create shared profiles with friends
and more: https://www.bolnews.com/urdu/technology/2022/12/233964/amp/ pic.twitter.com/ZtFxywuUxH— Meta Newsroom (@MetaNewsroom) December 13, 2022
ایک نیا فیچر گروپ پروفائلز کا ہے جو ایک نئی قسم کی پروفائل ہوگی جس میں کچھ دوست پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کرسکیں گے۔
اس پروفائل میں شیئر کیے جانے والا مواد گروپ کے اراکین تک محدود ہوگا اور آپ کی پروفائل یا فالوورز کے پاس شو نہیں ہوگا۔
ایک نیا فیچر Collaborative Collections ہے جو بنیادی طور پر چند سال پرانے کلیکشنز فیچر کی توسیع ہے۔
مگر اس میں صارف دیگر افراد کے ساتھ مل کر کلیکشن تیار کرے گا۔
واضح رہے کہ ان نئے فیچرز کا اعلان مارک زکربرگ نے انسٹا گرام پر خود کیا جبکہ کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بھی اس بارے میں بتایا گیا۔
یہ فیچر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

