Advertisement

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی بڑی مشکل حل کر دےگا

واٹس ایپ کی جانب سے ایسے فیچر پر کام جاری ہے جس کا انتظار صارفین برسوں سے کر رہے تھے۔

واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

جس کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے لیکن اب اس کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور ٹیکسٹ میسجز کو بھی اس فیچر کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

 میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین ایسے تحریری پیغامات بھی بھیج سکیں گے جو ایک بار پڑھنے کے بعد دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔

Advertisement

اس فیچر سے ایک بہت بڑی آسانی یہ ہو گی کہ صارفین حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ شیئر کر سکیں گے۔

جب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو ایپ میں سینڈ بٹن کے ساتھ ایک تالے کا آئیکون نظر آئے گا۔

مگر فی الحال اس فیچر پر کام کیا جارہا ہے اور بیٹا ورژن کے صارفین کو بھی دستیاب نہیں، تو ہوسکتا ہے کہ مزید کچھ تبدیلیاں کی جائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version