Advertisement

جی میل میں اہم ترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

جی میل

جی میل میں اہم ترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

گوگل نے جی میل میں اہم ترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر جی میل سروس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

کمپنی گوگل ڈرائیو، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اس فیچر کا اضافہ کرچکی ہے لیکن اب جی میل کے لیے اسے متعارف کروایا جارہا ہے، مگر تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل نہیں ہوسکے گی۔

کلائنٹ سائیڈ انکرپشن (ای 2 ای ای) نامی اس فیچر کو جی میل کے ویب ورژن میں متعارف کروایا جارہا ہے اور گوگل ورک اسپیس صارفین اس کے ذریعے انکرپٹڈ ای میلز بھیج سکیں گے۔

Advertisement

گوگل نے سپورٹ ویب سائٹ میں بتایا ہے کہ صارفین اپنی انکرپشن کیز کو استعمال کرکے ڈیٹا کو انکرپٹ کرسکیں گے مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگا، صرف گوگل ورک اسپیس انٹرپرائز پلس، ایجوکیشن پلس اور ایجوکیشن اسٹینڈرڈ استعمال کرنے والے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ سروسز استعمال کرنے والے صارفین 20 جنوری 2023 تک اس فیچر کے بیٹا ورژن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوگا بلکہ صارف کو خود جاکر ایسا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version