ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کی جعلی آڈیو بنانا اب انتہائی آسان

ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کی جعلی آڈیو بنانا اب انتہائی آسان
نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کی جعلی آڈیو بنانا اب انتہائی آسان ہوگیا ہے۔
دور جدید میں جہاں ٹیکنالوجی کئی فوائد فراہم کرتی ہے تو اس کے غلط استعمال کے کچھ مضر اثرات بھی دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
دور حاضر میں ایک نئی ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے جس کی مدد سے ہو بہو آواز بنانا انتہائی آسان ہوگیا ہے۔
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے بانی و ٹوئیٹر کے نئے مالک ایلون مسک بھی یہ ٹیکنالوجی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مزید پڑھیں: گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ ایک کلک سے معلوم کرنا ہوا ممکن
یہ ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہیں، کہاں ملتی ہے، کتنے میں دستیاب ہے اور اس کی مدد سے کسی بھی مشہور شخصیت کی جعلی آڈیو بنانا کتنا آسان ہوگیا؟ اس حوالے سے بول نیوز نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کردیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی فیک آڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم آفس، اہم عمارتوں کی حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیار
ایلون مسک نے اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا کہ آج میں نے اب تک سب سے جدید وائس چینجر کو آزمایا، یہ انتہائی متاثر کن ہے یہاں تک کہ اس میں میری آوا ز بھی ہے، مورگن فری مین کی آواز بھی ہے، جوبائیڈن کی آواز بھی ہے، اس کے علاوہ مشہور شخصیات کی آوازیں بھی مل جائیں گی۔
اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ مفت میں دستیاب ہے۔ اس میں کسی بھی آواز میں جعلی لائیو کال بھی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

